عالمی بینک ترقی پذیر ملکوں میں کورونا مریضوں کو ویکسین کی فراہمی کے لیے 12 ارب ڈالرمنظور

واشنگٹن۔14اکتوبر (اے پی پی):عالمی بینک نے ترقی پذیر ملکوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کو ٹیسٹ، علاج اور ویکسین کی فراہمی کے لیے 12 ارب ڈالرز کی منظوری دے دی ہے۔بینک کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان کے مطابق یہ رقم عالمی بینک گروپ (ڈبلیو بی جی) کے 160 ارب ڈالر کے اس پیکیج کا حصہ ہے جس کے تحت اس نے ترقی پذیر ملکوں کو 2021 تک کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے ٹیسٹ و علاج کی سہولت اور ویکسین کی فراہمی کے لیے رقم فراہم کی جائے گی۔