عالمی بینک کا پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے 305 ملین ڈالر کا قرضہ اور امداد فراہم کرنے پر اتفاق

APP65-02 ISLAMABAD: February 02 - Secretary, Economic Affairs Division (EAD), Arif Ahmed Khan and Country Director, World Bank, Patchamuthu Illangovan signing loan/grant agreements. APP

اسلام آباد ۔ 2 فروری (اے پی پی) عالمی بینک نے پنجاب میں زرعی شعبہ کے منصوبوں اور خیبرپختونخوا میں بچوں اور خواتین کیلئے معیاری خوراک فراہم کرنے کیلئے 305 ملین ڈالر کا قرضہ اور امداد فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ معاہدہ پر پاکستان کی طرف سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن عارف احمد خان جبکہ حکومت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے نمائندوں نے اپنے متعلقہ منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط کئے۔ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پیچا موتھو الانگو وین نے عالمی بینک کی جانب سے امداد اور قرضہ کے معاہدہ پر دستخط کئے۔