واشنگٹن ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) عالمی بینک نے پاکستانی حکومت کی جانب سے منی بجٹ میں اٹھائے گئے اقدامات کی تائید کی ہے۔ورلڈ بینک نے گزشتہ روز شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں پاکستان کی نئی حکومت کی جانب سے منی بجٹ میں مالیاتی استحکام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالیاتی شعبے اور کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے سمیت میکرواکنامکس کے شعبے میں …
عالمی بینک کی مالیاتی استحکام کے لیے نئی پاکستانی حکومت کے منی بجٹ میں اٹھائے گئے اقدامات کی تائید

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) عالمی بینک نے پاکستانی حکومت کی جانب سے منی بجٹ میں اٹھائے گئے اقدامات کی تائید کی ہے۔ورلڈ بینک نے گزشتہ روز شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں پاکستان کی نئی حکومت کی جانب سے منی بجٹ میں مالیاتی استحکام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالیاتی شعبے اور کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے سمیت میکرواکنامکس کے شعبے میں ناہمواری نے واجبات میں اضافہ کردیا ہے جس سے مستقل میں معاشی ترقی متاثر ہوسکتی ہے۔ پاکستان بارے بنک کی دوسری ششماہی رپورٹ میںکہا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت کے مالیاتی استحکام کے لیے منی بجٹ میں اٹھائے گئے مختصر مدتی اقدامات درست سمت میں قدم ہے تاہم مالیاتی استحکام کا راستہ پائیدار بنانے کے لیے ٹیکس ایڈمنسٹریشن و ٹیکس پالیسی، مالیات کی عدم مرکزیت، سرکاری خزانے کے کنٹرول کے لیے قانون سازی کا ڈھانچہ اور اخراجات کے حوالے سے کارکردگی کو بہتر بنانے جیسے شعبوں میں اضافی مداخلت پر مبنی اقدامات کی ضرورت ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے قومی بجٹ کا خسارہ محصولات میں مطلوبہ اضافے میں ناکامی اور اخراجات میں بے تحاشا اضافے کے باعث مسلسل بڑھ رہا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے نے بھی ملک کے لیے مالیاتی خطرات میں اضافہ کیا ہے۔








