عالمی تجارتی نمائش ”ڈومو ٹیکس ایشیا“ میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب

118
بین الاقوامی نمائش انٹرسیک دبئی میں شرکت کےلئے بدھ تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں،ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی

اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے شنگھائی چین میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ”ڈومو ٹیکس ایشیا“ میں شرکت کیلئے 6 نومبر 2018ءتک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی میلہ 26 تا 28 مارچ 2019ءکو منعقد ہوگا جس میں قالین، پارچہ جات، خام مال اور ووڈ فلورنگ سمیت دیگر مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور کاروباری معاملات طے کر سکیں گے جس سے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ تین روزہ عالمی تجارتی میلے میں شرکت کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔