اسلام آباد ۔ 2 فروری (اے پی پی) جنوری 2018ءکے دوران عالمی خریداروں نے پاکستان سے 3 ملین ٹن گندم درآمد کرنے کے معاہدے کئے ہیں جبکہ رواں میں مزید 2.5 ملین ٹن گندم کی خریداری کی جائے گی جس سے پاکستان کی گندم کی برآمدات 5.5 ملین ٹن تک پہنچ جائیں گی۔ خبررساں ادارے رائٹر کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی گندم میں عالمی خریداروں کی دلچسپی کا بنیادی سبب …
عالمی خریداروں کی پاکستانی گندم میں دلچسپی، برآمدات 5.5 ملین ٹن تک پہنچ گئیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 فروری (اے پی پی) جنوری 2018ءکے دوران عالمی خریداروں نے پاکستان سے 3 ملین ٹن گندم درآمد کرنے کے معاہدے کئے ہیں جبکہ رواں میں مزید 2.5 ملین ٹن گندم کی خریداری کی جائے گی جس سے پاکستان کی گندم کی برآمدات 5.5 ملین ٹن تک پہنچ جائیں گی۔ خبررساں ادارے رائٹر کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی گندم میں عالمی خریداروں کی دلچسپی کا بنیادی سبب گندم میں پائی جانے والی پروٹین کی اضافی مقدار ہے اور پاکستان میں پیدا ہونے والی گندم میں پروٹین کی مقدار 11.5 تا 12 فیصد تک ہے جس کی وجہ سے عالمی خریدار روس اور یوکرین کی گندم کی بجائے پاکستانی گندم خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جنوری کے آخری ہفتہ کے دوران درآمدکنندگان نے پاکستان سے 188 ڈالر فی ٹن سے 198 ڈالر فی ٹن گندم خریدنے کے معاہدے کئے ہیں اور گندم کی برآمد جلد شروع کر دی جائے گی۔








