عالمی سرمایہ کانفرنس2025، وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ کی یو اے ای قیادت، سرمایہ کاری حکام سے ملاقاتیں، پاک امارات اقتصادی تعاون کے فروغ اور پائیدار سرمایہ کاری کے مشترکہ وژن پر اتفاق

شارجہ ۔23اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے شارجہ میں متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کیں جس میں دوطرفہ سرمایہ کاری، اقتصادی تعاون اور باہمی شراکت داری کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سرمایہ کاری بورڈ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق شارجہ میں منعقدہ عالمی سرمایہ کاری کانفرنس 2025 کے موقع پر وفاقی وزیر قیصر احمد …

شارجہ ۔23اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے شارجہ میں متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کیں جس میں دوطرفہ سرمایہ کاری، اقتصادی تعاون اور باہمی شراکت داری کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سرمایہ کاری بورڈ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق شارجہ میں منعقدہ عالمی سرمایہ کاری کانفرنس 2025 کے موقع پر وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے شارجہ کے نائب حکمران شیخ سلطان بن احمد القاسمی ،شارجہ انویسٹمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی چیئرپرسن شیخہ بدور بنت سلطان القاسمی اور امارات کے وزیر برائے غیر ملکی تجارت ڈاکٹرثانی الزیو دی ، یواے ای کے وزیر سرمایہ کاری محمد حسن السوادی ،شارجہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین، شارجہ ریسرچ، ٹیکنالوجی و انوویشن پارک اور پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے نمائندگان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔

ملاقاتوں کے دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے ملاقاتوں میں سرمایہ کاری بورڈ (بی او آئی )،سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل ( ایس آئی ایف سی) کی حالیہ اصلاحاتی کاوشوں بالخصوص ریگولیٹری ریفارمز ، آسان کاروبار ایکٹ ، خصوصی اقتصادی زونز (ایس ای زیڈز)، ریگولیٹری اصلاحات و روابط کمیٹی (سی سی او آر آر) اور بزنس فیسیلی ٹیشن کمیٹی (بی ایف سی) جیسے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

وفاقی وزیر قیصر احمد شیح نے نجی شعبے ، کاروباری طبقے اور سرمایہ کاروں کے لئے حکومت پاکستان کی بھرپور معاونت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لئے ایک خوشگوار منزل بن چکا ہے جہاں سرمایہ کاروں کے لئے ہر ممکن سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔قبل ازیں عالمی سرمایہ کاری کانفرنس 2025 میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے خطاب میں وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے بورڈ اف انویسٹمنٹ پاکستان کے اس عزم کو دہرایا کہ دنیا بھر کی انویسٹمنٹ پروموشن ایجنسیز کے ساتھ تعاون ، اختراع اور علم کے تبادلے کو فروغ دیا جائے گا ۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وزیر پائیدار سرمایہ کاری اور معاشی تنوع کے فروغ کے لئے مشترکہ وژن کے تحت تمام ممالک کو باہمی اشتراک عمل کو مزیر گہرا کرنا چاہئے تا کہ عالمی سطح پر سرمایہ کاری کے فروغ اور اقتصادی ترقی کے نئے امکانات پیدا کئے جاسکیں ۔