پیرس۔12جولائی (اے پی پی):بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے)نے کہا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری اور استعمال کے رجحان میں اضافے کے باعث رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں عالمی سطح پر تیل کی طلب میں کمی آئی ہے ۔ اردو نیوز کے مطابق تین ماہ کے دوران تیل کی طلب میں سالانہ شرح نمو 7 لاکھ 10 ہزار بیرل یومیہ رہی جو 2022 کی چوتھی سہ …
عالمی سطح پر تیل کی طلب میں اضافہ سست روی کا شکار ہے، آئی ای اے

مزید خبریں
پیرس۔12جولائی (اے پی پی):بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے)نے کہا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری اور استعمال کے رجحان میں اضافے کے باعث رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں عالمی سطح پر تیل کی طلب میں کمی آئی ہے ۔
اردو نیوز کے مطابق تین ماہ کے دوران تیل کی طلب میں سالانہ شرح نمو 7 لاکھ 10 ہزار بیرل یومیہ رہی جو 2022 کی چوتھی سہ ماہی کے بعد تیل کی طلب میں سب سے کم اضافہ تھا۔ تیل پیدا اور برآمد کرنےوالے ممالک کی تنظیم اوپیک کے سیکرٹری جنرل ہیثم الغیث نے گزشتہ ماہ بین الاقوامی اقتصادی فورم سے خطاب میں اس توقع کا اظہار کیا تھا کہ دنیا بھر سفر اور سیاحت کے شعبے میں بحالی کی وجہ سے تیل کی طلب میں مسلسل اضافہ ہوگا۔







