ماسکو۔ 17 جولائی (اے پی پی)روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ فٹبال عالمی کپ کی میزبانی کے دوران ا±ن کے ملک کو تقریبا 2.5 کروڑ سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق کریملن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صدر پیوٹن نے یہ بات سکیورٹی اداروں کے ساتھ ملاقات کے دوران بتائی۔روسی صدر نے ان سائبر حملوں کی نوعیت کے بارے میں …
عالمی فٹبال کپ کے دوران 2.5 کروڑ سائبر حملوں کا سامنا کیا ، روسی صدر

مزید خبریں
ماسکو۔ 17 جولائی (اے پی پی)روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ فٹبال عالمی کپ کی میزبانی کے دوران ا±ن کے ملک کو تقریبا 2.5 کروڑ سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق کریملن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صدر پیوٹن نے یہ بات سکیورٹی اداروں کے ساتھ ملاقات کے دوران بتائی۔روسی صدر نے ان سائبر حملوں کی نوعیت کے بارے میں کسی معلومات کا انکشاف نہیں کیا جو ا±ن کے مطابق عالمی کپ کے میچوں کے دوران واقع ہوئے۔روسی صدر نے کہا کہ اس کامیابی کے پیچھے زبردست طریقے سے ہائی الرٹ رہنے، آپریشن، تجزیے اور آگاہی کا بڑا ہاتھ ہے۔ ہم نے اپنی پوری طاقت کا استعمال کیا۔ واضح ہے کہ فٹبال عالمی کپ کا 14 جون سے 15 جولائی تک روس کے 11 شہروں کے 12 سٹیڈیمز میں منعقد ہوا۔








