عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ مستحکم

سنگا پور۔ 26 ستمبر (اے پی پی) ایشیاءمیں خام تیل کے نرخ عالمی مارکیٹ کے تحت بدھ کو مستحکم رہے،برنٹ کروڈ کے نرخ 82 ڈالر فی بیرل سے نیچے جانے کے باوجود دباﺅ نہ توڑ سکے۔امریکا کے ایرانی جوہری معاہدے سے دستبرداری کے امکانات کے باعث تیل مارکیٹ بدھ کو شدید دباﺅ کا شکار ہے،0342 جی ایم ٹی پر سنگا پور مرکنٹائل ایکسچینج میں برنٹ کروڈ کی اکتوبر کے لئے …

سنگا پور۔ 26 ستمبر (اے پی پی) ایشیاءمیں خام تیل کے نرخ عالمی مارکیٹ کے تحت بدھ کو مستحکم رہے،برنٹ کروڈ کے نرخ 82 ڈالر فی بیرل سے نیچے جانے کے باوجود دباﺅ نہ توڑ سکے۔امریکا کے ایرانی جوہری معاہدے سے دستبرداری کے امکانات کے باعث تیل مارکیٹ بدھ کو شدید دباﺅ کا شکار ہے،0342 جی ایم ٹی پر سنگا پور مرکنٹائل ایکسچینج میں برنٹ کروڈ کی اکتوبر کے لئے سپلائی 4 سینٹ کی کمی کے ساتھ81.83 ڈالر فی بیرل اور امریکی تیل ڈبلیو ٹی آئی کی سپلائی 13 سینٹ کمی کے ساتھ 72.15 ڈالر فی بیرل طے پائی۔امریکا کی جانب سے ایران کی تیل برآمدات پر 4 نومبر سے پابندی شروع ہونے کا امکان ہے،یاد رہے کہ ایران تیل کی پیداوار دینے والااوپیک کا تیسرا بڑا ملک ہے۔

مزید خبریں