عالمی مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں جبکہ گنے کی بمپر پیداوار کی وجہ پاکستان میں فی کلو قیمت 82 سے 84 روپے فی کلو ہے۔مزمل اسلم

86
افراط زر اورتجارتی خسارہ پرقابوپانے کیلئے زرمبادلہ کے ذخائر استعمال کرنے کی بجائے متبادل حکمت عملی اپنائی، مثبت اثرات تجارتی خسارہ میں کمی کی صورت میں سامنے آرہے ہیں، ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کی پریس کانفرنس

اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں جبکہ گنے کی بمپر پیداوار کی وجہ سے پاکستان میں فی کلو قیمت 82 سے 84 روپے فی کلو ہے۔

اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ پورے پاکستان میں اس وقت ایکس شوگر مل فی کلو چینی 82 سے 84 روپے فی کلو دستیاب ہے جس وقت عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھ رہی ہیں، اس وقت پاکستان میں بمپر پیداوار کی وجہ سے قیمتیں کم ہورہی ہیں۔