عالمی مارکیٹ میں کینیڈین کینولا کے نرخوں میں اضافہ

ونی پیگ ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں کینیڈین کینولا کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے۔ کینیڈین ریاست البرٹا میں شدید سردی اور برفباری کی وجہ سے کسانوں کی جانب سے کینولا کی منڈیوں کو ترسیل میں تعطل آنے سے کینیڈین کینولا کے ساتھ سویا آئل کے نرخوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ آئی سی ای عالمی منڈی میں نومبر کے لئے کینولا کی سپلائی 489.70 ڈالر فی ٹن طے پائی۔ منڈی میں نومبر 2018ءتا جنوری 2019ءکینولا کی سپلائی کے سودے طے کئے گئے۔