28.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومتجارتی خبریںعالمی مالیاتی جریدے کا پاکستانی معیشت کو کرشمہ قرار دینا خوش آئند...

عالمی مالیاتی جریدے کا پاکستانی معیشت کو کرشمہ قرار دینا خوش آئند ہے، سردار طاہر،زاہد رفیق

- Advertisement -

اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):صدر فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان سردار طاہر محمود اور جنرل سیکرٹری چوہدری زاہد رفیق نے عالمی مالیاتی جریدے بیرن کی پاکستان کے حوالے سے کرشماتی معیشت کی رپورٹ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رپورٹ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہو گی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دے سکتی ہے

جس سے ملکی معیشت کو مزید سہارا ملے گا۔اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ معاشی اشاریوں میں بہتری آئی ہے لیکن معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے ابھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے ،ہمیں خوشی ہے کہ عالمی سطح پر ہماری معیشت کو تسلیم کیا جا رہا ہے حکومت کو چاہئے کہ وہ ایسی پالیسیاں جاری رکھے جس سے معاشی استحکام برقرار رہے اور کاروبار کے لئے سازگار ماحول پیدا ہو۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597588

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں