عالمی معیشت کی سست روی کے تناظر میں اوپیک خام تیل کی پیداوار میں کمی کی خواہاں

ویانا ۔ 7 مارچ (اے پی پی) تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے ارکان ایک ایسے وقت میں خام تیل کی پیداوار میں مزید کمی لانے کی کوشش کر رہے ہیں، جب عالمی معاشی سرگرمیوں میں سست روی آئی ہے۔کورونا وائرس کے پھیلاو کے دوران خام تیل کی بین الاقوامی قیمتیں رواں سال کے آغاز سے 20 فیصد سے زائد گر چکی ہیں۔اوپیک کے عہدے داروں نے ویانا میں اجلاس میں حصہ لیا۔ انہوں نے پیداوار میں رواں سال کیآخر تک 15 لاکھ بیرل یومیہ کمی لانے کے منصوبے پر اتفاق کیا۔تیل پیدا کرنے والے تین بڑے ممالک گزشتہ تین سالوں سے قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے پیداوار میں کمی لا رہے ہیں۔یہ عہدے دار غیر اوپیک ممالک سے مذاکرات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ کلیدی ممالک میں شامل روس پیداوار میں بڑی کمی لانے سے گریزاں ہے۔