عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، سونے، چاندی اور کپاس کی قیمتوں میں کمی

عالمی منڈی میں کاروباری ہفتے کے آخری روز خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ سونے، چاندی اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودے 1.71 ڈالر کے اضافے سے 101.18 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ کروڈ کے مستقبل کے سودے 1.33 ڈالر کے اضافے سے 114.50 ڈالر فی بیرل …

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):عالمی منڈی میں کاروباری ہفتے کے آخری روز خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ سونے، چاندی اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودے 1.71 ڈالر کے اضافے سے 101.18 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ کروڈ کے مستقبل کے سودے 1.33 ڈالر کے اضافے سے 114.50 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔

رپورٹ کے مطابق سونے کی قیمت 1.80 ڈالر کی کمی سے 4,023.05 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت 1.17 ڈالر کی کمی سے 53.84 ڈالر فی اونس ہو گئی۔زرعی اجناس میں مکئی کی قیمت 2 ڈالر کی کمی سے 458.50 ڈالر فی بشل ہو گئی جبکہ گندم کی قیمت 624.75 ڈالر فی بشل پر مستحکم رہی۔ کپاس کی قیمت میں 0.35 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ زندہ مویشیوں کی قیمت 231.13 ڈالرفی یونٹ پر مستحکم رہی۔

 

مزید خبریں