عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

باکو۔16اکتوبر (اے پی پی):عالمی منڈی میں جمعرات کو خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا۔ آذربائیجان نیوز ایجنسی کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کے دوران لندن انٹرکانٹی نینٹل ایکسچینج پر برینٹ خام تیل کی قیمت 0.46 ڈالر بڑھ کر 62.37 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج پر لائٹ کروڈ کی قیمت میں 0.48 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 58.75 ڈالر فی بیرل …

باکو۔16اکتوبر (اے پی پی):عالمی منڈی میں جمعرات کو خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا۔

آذربائیجان نیوز ایجنسی کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کے دوران لندن انٹرکانٹی نینٹل ایکسچینج پر برینٹ خام تیل کی قیمت 0.46 ڈالر بڑھ کر 62.37 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج پر لائٹ کروڈ کی قیمت میں 0.48 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 58.75 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی۔