33.2 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومتجارتی خبریںعالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں گراوٹ کا عمل جاری

عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں گراوٹ کا عمل جاری

- Advertisement -

سنگا پور ۔31جنوری (اے پی پی):عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں گراوٹ کا عمل جاری ہے جس کی بڑی وجہ امریکی اور یورپی سنٹرل بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافہ کے امکانات اور چین کی طرف سے کروڈ کی طلب کی بحالی نہ ہونا ہے۔

سنگا پور مرکنٹائل ایکس چینج میں نیویارک مین کنٹریکٹ کے تحت مارچ میں برینٹ کروڈ کی سپلائی کے سودے 5 سینٹ کی کمی کے ساتھ 84.85 ڈالر فی بیرل جبکہ اپریل میں سپلائی کے سودے 32 سینٹ کی کمی کے ساتھ 84.18 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے اسی طرح یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کی سپلائی 33 سینٹ کی کمی کے ساتھ 77.57 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے ۔

- Advertisement -

سرمایہ کاروں کو توقع ہے کہ یو ایس فیڈرل ریزرو بدھ کے روز شرح سود میں 25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کرے گا،اس سے اگلے دن بینک آف انگلینڈ اور یورپی سنٹرل بینک کی جانب سے شرح سود میں نصف پوائنٹ کے اضافے کا امکان ہے۔ بلند شرحیں عالمی معیشت کو سست اور تیل کی طلب کو کمزور کر سکتی ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=348903

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں