عالمی نمبر ون جینک سنر اور ٹیلر فریٹزکا اے ٹی پی فائنلزمیں فاتحانہ آغاز

84

روم۔11نومبر (اے پی پی):اٹلی کےشہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون جینک سنر اور امریکا کے ٹینس کھلاڑی ٹیلر فریٹز نے اے ٹی پی فائنلز میں گروپ مرحلے کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔23 سالہ اطالوی ٹینس سٹار ،عالمی نمبر ون اور ٹاپ سیڈڈ جینک سنر نے اے ٹی پی فائنلز میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کے حریف کھلاڑی ایلکس ڈی مینور کو شکست دی جبکہ امریکا کے 27 سالہ ٹینس سٹار ٹیلر فریٹز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے روس کے عالمی نمبر چار ڈینیئل مدویدیف کو شکست دے کر اے ٹی پی فائنلز کا فاتحانہ آغاز کیا۔

اے ٹی پی فائنلز گروپ میچز اٹلی کے شہر ٹورن کے انالپی ایرینامیں جاری ہیں۔ اے ٹی پی فائنلز کے گروپ مرحلے میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی میچ میں23 سالہ اٹلی کے ٹینس سٹار جینک سنر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلوی حریف کھلاڑی ایلکس ڈی مینور کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سے ہرا کر اے ٹی پی فائنلز کا فاتحانہ آغاز کر دیا ۔

امریکا کے ٹیلر فریٹز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روس کے عالمی نمبر چار ڈینیئل مدویدیف کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 3-6 سے شکست دے کر گروپ مرحلے کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔