شنگھائی ۔ 13 مئی (اے پی پی) برطانوی ایتھلیٹ ریس پریسکوڈ نے عالمی چیمپئن جسٹن گیٹلن کو شکست دے کر شنگھائی ڈائمنڈ لیگ میں 100 میٹر دوڑ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق شنگھائی ڈائمنڈ لیگ میں 100 میٹر دوڑ میں برطانوی ایتھلیٹ ریس پریسکوڈ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیز ترین وقت میں فاصلہ طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی اور ٹائٹل جیتنے …
عالمی چیمپئن جسٹن گیٹلن کو شکست،
شنگھائی ۔ 13 مئی (اے پی پی) برطانوی ایتھلیٹ ریس پریسکوڈ نے عالمی چیمپئن جسٹن گیٹلن کو شکست دے کر شنگھائی ڈائمنڈ لیگ میں 100 میٹر دوڑ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق شنگھائی ڈائمنڈ لیگ میں 100 میٹر دوڑ میں برطانوی ایتھلیٹ ریس پریسکوڈ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیز ترین وقت میں فاصلہ طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی اور ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، انہوں نے عالمی چیمپئن جسٹن گیٹلن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقررہ فاصلہ 10.04 سیکنڈز میں طے کیا، گیٹلن ساتویں نمبر پر رہے۔









