ڈپٹی کمشنر صوابی ڈاکٹر طارق اللہ نے اسسٹنٹ کمشنر عدنان ممتاز ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نصرت اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے حکام کے ہمراہ امن چوک اور ٹوپی روڈ کا دورہ کیا
ڈپٹی کمشنر صوابی کا انتظامی افسران کے ہمراہ امن چوک و ٹوپی روڈ کا دورہ،.جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

مزید خبریں
پشاور۔ 24 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر صوابی ڈاکٹر طارق اللہ نے اسسٹنٹ کمشنر عدنان ممتاز ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نصرت اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے حکام کے ہمراہ امن چوک اور ٹوپی روڈ کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران شہر کی خوبصورتی، صفائی ستھرائی، گرین بیلٹس، شجرکاری اور بیوٹیفکیشن منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ امن چوک اور ٹوپی روڈ کو مزید خوبصورت اور عوام دوست بنانے کے لیے جاری اقدامات میں تیزی لائی جائے جبکہ صفائی اور تزئین و آرائش کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ صوابی شہر کی خوبصورتی اور شہریوں کو بہتر ماحول کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہےاور اس سلسلے میں تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں انجام دیں۔







