بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ عالمی یومِ آبادی ہمیں پائیدار ترقی، انسانی فلاح اور ذمہ دارانہ منصوبہ بندی کی اہمیت کا احساس دلاتا ہے،تعلیم، صحت اور غذائیت میں سرمایہ کاری ہی آبادی کو قومی اثاثہ بنانے کا مؤثر ذریعہ ہے۔
عالمی یومِ آبادی ہمیں پائیدار ترقی، انسانی فلاح اور ذمہ دارانہ منصوبہ بندی کی اہمیت کا احساس دلاتا ہے،سینیٹر روبینہ خالد

مزید خبریں
اسلام آباد۔11جولائی (اے پی پی):بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ عالمی یومِ آبادی ہمیں پائیدار ترقی، انسانی فلاح اور ذمہ دارانہ منصوبہ بندی کی اہمیت کا احساس دلاتا ہے،تعلیم، صحت اور غذائیت میں سرمایہ کاری ہی آبادی کو قومی اثاثہ بنانے کا مؤثر ذریعہ ہے۔ہفتہ کوعالمی یومِ آبادی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا مضبوط خاندان اور خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام لاکھوں مستحق خاندانوں، خصوصاً خواتین کو سماجی تحفظ فراہم کر رہا ہے۔
سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ تعلیم، صحت اور غذائیت میں سرمایہ کاری ہی آبادی کو قومی اثاثہ بنانے کا مؤثر ذریعہ ہے،حکومتِ پاکستان خواتین اور کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مستحق خواتین کو مالی معاونت کے ساتھ خودمختاری کی جانب بھی گامزن کر رہا ہے،پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے خواتین کو مساوی مواقع فراہم کرنا ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ آئیے عالمی یومِ آبادی پر ایسے پاکستان کے عزم کی تجدید کریں جہاں ہر فرد کو صحت، تعلیم اور باوقار زندگی کے مساوی مواقع میسر ہوں۔







