الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال میں عالمی یوم بصارت کے موقع پر ’’اپنی آنکھوں سے پیار کریں‘‘ کے عنوان سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹروں، ماہرین امراض چشم، طلبہ و طالبات اور پیرا میڈیکل سٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی
عالمی یوم بصارت پر الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال میں آگاہی واک

مزید خبریں
راولپنڈی۔8اکتوبر (اے پی پی):الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال میں عالمی یوم بصارت کے موقع پر ’’اپنی آنکھوں سے پیار کریں‘‘ کے عنوان سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹروں، ماہرین امراض چشم، طلبہ و طالبات اور پیرا میڈیکل سٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکا نے آنکھوں کی صحت سے متعلق آگاہی پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔اس موقع پر آنکھوں کے باقاعدہ معائنے اور بروقت علاج کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے عوام کو قابل علاج نابینائی سے بچائو اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا پیغام دیا گیا۔
مقررین نے بچوں اور بزرگوں کے آنکھوں کے باقاعدہ معائنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ الشفا ٹرسٹ گزشتہ 35 سال سے بینائی کی بحالی اور معیاری آنکھوں کے علاج کے لیے خدمات انجام دے رہا ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ آنکھوں کی صحت کو ترجیح دیتے ہوئے کسی بھی مسئلے کی صورت میں بروقت طبی مشورہ لیا جائے۔







