عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرو ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کے الگ الگ پیغامات

72

اسلام آباد ۔15 ستمبر(اے پی پی) اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر و ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ ملکی امن ، استحکام اور ترقی کے لیے جمہوریت نا گزیر ہے،تمام سیاسی قیادتوں کو آپس کے اختلافات کو بھلا کر جمہوریت کی مضبوطی کے لیے یکجا ہونے کی ضرورت ہے،جمہوریت کی خوبصورتی یہ ہے کہ ملک کو در پیش مسائل کا حل مقامی طور پر ڈھونڈا جائے۔ عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے الگ الگ پیغامات میں کہا ہے کہ عوام کی حکومتی پالیسیوں میں شمولیت جمہوریت کا بنیادی جزو ہے۔