عامر خان نے سپر ویلٹر ویٹ باکسنگ فائٹ جیت لی

68

برمنگھم ۔ 9ستمبر (اے پی پی) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے سپر ویلٹر ویٹ مقابلے میں پوائنٹس کی بنیاد پر کینیڈین کولمبین حریف سیموئیل ورگاس کو شکست دے دی۔ عامر خان اور سیموئیل ورگاس کے درمیان 12 راونڈز تک کی فائٹ ہوئی جس میں عامر خان نے شاندار باکسنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوائنٹس کی بنیاد پر کامیابی حاصل کی۔ یہ باکسر عامر خان کی 37 مقابلوں میں سے 33 ویں فائٹ تھی جو انہوں نے اپنے نام کی۔ برمنگھم کے باکسنگ ارینا میں سنیچر کی رات دونوں باکسرز کے درمیان فائٹ منعقد ہوئی جسے دیکھنے کےلئے برٹش پاکستانیوں کی بڑی تعداد بھی باکسنگ ایرینا میں موجود تھی۔