اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عام آدمی تک گیس اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی سمیت عام عوام کو درپیش مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے، انہوں نے ایس این جی پی ایل کو جاری سوئی گیس پراجیکٹس کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے …
عام آدمی تک گیس اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا ملک بھر میں جاری گیس ترقیاتی سکیمز پر پیشرفت بارے جائزہ اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عام آدمی تک گیس اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی سمیت عام عوام کو درپیش مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے، انہوں نے ایس این جی پی ایل کو جاری سوئی گیس پراجیکٹس کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ملک بھر میں جاری گیس ترقیاتی سکیم پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ اوگرا اور ایس این جی پی ایل کے مابین قریبی تعاون ملک میں گیس منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے ضروری ہے۔ انہوں نے عوام کو گیس میٹر کے حصول میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کو درپیش مسائل کو حل کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، جاری منصوبوں کی آسانی سے تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے انہوں نے اس سلسلہ میں آئندہ جمعہ کو فالو اپ میٹنگ بلانے کی ہدایات بھی کی۔ سپیکر نے ایس این جی پی ایل کو ہدایت کی کہ گیس سکیموں کی تکمیل کے بعد فراہم کردہ نئے گیس کنکشن کی تعداد میں اضافہ کیلئے درخواست دیں۔ انہوں نے اوگرا کو یہ بھی ہدایت کی کہ جلد از جلد ایس این جی پی ایل کی درخواست پر قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد عملدرآمد کی ہدایت کی۔ وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے سپیکر کو یقین دلایا کہ متعلقہ محکمہ جات ملک بھر میں گیس کنکشن کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں سپیکر قومی اسمبلی کے تحفظات کو سراہا۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے سپیکر کی ہدایات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایس این جی پی ایل کو گیس کی ترقیاتی اسکیموں کو ترجیح دینی چاہئے جن کیلئے پہلے ہی فنڈز مختص اور جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک اور وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان ، چیئرپرسن اوگرا، جنرل منیجر کوآرڈینیشن ایس این جی پی ایل، ڈائریکٹر جنرل گیس اور دیگر افسران بھی شریک تھے۔








