عام انتخابات، ملک بھر سے 1691 خواتین امیدوار میدان میں آگئیں 436 خواتین نے قومی،1255 نے صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، الیکشن کمیشن پنجاب میں صوبائی اسمبلی کا انتخاب لڑنے کیلئے میدان میں آنے والی خواتین امیدواروں میں سب سے زیادہ 3 گنا اضافہ اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) 2018ءکے عام انتخابات میں ملک بھر سے 1691 خواتین امیدوار میدان میں آگئیں۔ …
عام انتخابات، ملک بھر سے 1691 خواتین امیدوار میدان میں آگئیں
عام انتخابات، ملک بھر سے 1691 خواتین امیدوار میدان میں آگئیں
436 خواتین نے قومی،1255 نے صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، الیکشن کمیشن
پنجاب میں صوبائی اسمبلی کا انتخاب لڑنے کیلئے میدان میں آنے والی خواتین امیدواروں میں سب سے زیادہ 3 گنا اضافہ
اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) 2018ءکے عام انتخابات میں ملک بھر سے 1691 خواتین امیدوار میدان میں آگئیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق عام انتخابات میں ملک بھر سے 1691 خواتین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ 436 خواتین نے قومی اسمبلی جبکہ 1255 نے صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جبکہ 2013ءمیں یہ تعداد 1171 تھی۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 664 خواتین امیدوار صوبائی اسمبلی کا انتخاب لڑنے کیلئے میدان میں ہیں جبکہ گزشتہ عام انتخابات میں یہ تعداد 231 تھی۔ اس طرح تقریباً 3 گنا زیادہ تعداد میں خواتین امیدوار میدان میں آئی ہیں۔ پنجاب میں 236 خواتین امیدوار قومی اسمبلی کا الیکشن لڑ رہی ہیں۔ 2013ءکے عام انتخابات میں 123 خواتین امیدواروں نے پنجاب سے قومی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لیا تھا۔ اسی طرح خیبرپختونخوا سے 88 خواتین نے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ گزشتہ الیکشن میں ان کی تعداد 78 تھی۔ صو









