عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلئے 3لاکھ 67ہزار 73پولنگ سٹیشن و پولنگ بوتھ قائم

73
Election Commission
Election Commission

اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):8فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلئے 3لاکھ 67ہزار 73پولنگ سٹیشن و پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں ، 90ہزار 675پولنگ سٹیشن جبکہ 2لاکھ 76ہزار 398پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے اتوار کو جاری کی گئی پولنگ سکیم کی سمری کے مطابق پنجاب میں 50ہزار 944پولنگ سٹیشن جبکہ ایک لاکھ 49ہزار 434پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں ۔ سندھ میں 19ہزار 6پولنگ سٹیشن جبکہ 65ہزار 5پولنگ بوتھ ،خیبر پختونخوا میں 15ہزار 697پولنگ سٹیشن جبکہ 47ہزار 77پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں ، بلوچستان میں 5ہزار 25پولنگ سٹیشن جبکہ 14ہزار 882پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں ۔

اس طرح ملک بھر میں مردوں کے پولنگ سٹیشنز کی تعداد 25ہزار 320جبکہ خواتین پولنگ سٹیشنز کی تعداد 23ہزار 952 ہے جبکہ مردوں اور خواتین کے مشترکہ پولنگ سٹیشنز کی تعداد 41ہزار 403ہے ۔ اسی طرح ملک بھر میں مردوں کے پولنگ بوتھ کی تعداد ایک لاکھ 47ہزار 552جبکہ خواتین کے پولنگ بوتھ کی تعداد ایک لاکھ 28ہزار 846ہے ۔