عام انتخابات کے حوالے سے ڈیرہ غازی خان کی ضلعی انتظامیہ متحرک

147
Election 2024
Election 2024

ڈیرہ غازی خان۔ 05 جنوری (اے پی پی):ڈیری غازی خان انتظامیہ کی طرف سے جنرل الیکشن2024کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کے عین مطابق انتظامات کو یقینی بنایا جارہا ہے،

اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ڈیرہ غازی خان مہر شاہد زمان لک نے بینکوں کے افسران سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل الیکشن قومی کاز ہے،جس کی ڈیوٹی کیلئے ہمیں ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ شفاف اور پرامن الیکشن ہماری اولین ترجیح ہے،تمام بینکس کی انتظامیہ اپنے آفیسرز اور سپورٹنگ سٹاف کی لسٹیں فوری فراہم کریں تاکہ الیکشن کیلئے سٹاف کی شارٹیج کو مل جل کر پورا کیا جا سکے۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن ایکٹ اور ہدایات کی پاسداری نہ کرنے والوں کو جواب دہ ہونا پڑے گا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میاں رضوان نذیر،پی اے محمد اسد چانڈیہ،اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر امتیاز احمد بھی موجود تھے۔