عارف والا۔ 02 فروری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ آفیسر ایمرجنسی ریسکیو 1122 ڈاکٹر احمد رضا نے کہا ہے کہ 8 فروری 2024 کو عام انتخابات کے سلسلہ میں ریسکیو اہلکاران اپنی خدمات کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں
، الیکشن ڈے پر 68 حساس پولنگ اسٹیشن سمیت تمام پولنگ اسٹیشنز پر ایمرجنسی کوور دینے کیلئے ریسکیو اہلکار تیار ہیں ، ریسکیو 1122 کی سروسز ہر جگہ اور بروقت دستیابی کو یقینی بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع بھر کے ریسکیو اہلکاران اور افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ضلع کی نمایاں اور حساس جگہوں پر 14 ایمبولینس ،50 موٹر سائیکل ، 3 فائر وہیکلز ، 1یک ریسکیو وہیکل اور 4 ریسکیو پوسٹس بیک اپ اسٹاف کے ساتھ کسی بھی قسم کی ایمرجنسی پر رسپانس کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہونگے۔