عبدالعلیم خان کا سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونئیر کی وفات پر اظہار افسوس

69

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):استحکام پاکستان پارٹی کے صدر و وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے سابق ٹیسٹ کرکٹر و انٹرنیشنل ایمپائر نذیر جونئیر کی وفات پر گہرا دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نذیر جونیئر بہترین کرکٹر تھے اور اپنے ڈیبیو میچ میں سات وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی سپنر تھے،کھیل کے میدان میں سبز ہلالی پرچم کی سر بلندی کے لیے ان کی خدمات قابل ستائش ہیں،غم کی اس گھڑی میں انہوں نے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔