اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالتوں نے شہباز شریف کی ضمانت پر نواز شریف کو باہر جانے دیا، وہ نہیں آ رہے، پنجاب حکومت کو شہباز شریف کی نااہلی کیلئے عدالت سے رجوع کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اپنے ایک بیان میں کیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے نواز شریف کو بیرون ملک روانگی عدالتی فیصلوں کے مطابق رقم جمع کرانے سے مشروط کی تھی لیکن بعد میں شہباز شریف کی ضمانت پر عدالتوں نے انہیں باہر جانے کی اجازت دی۔ انہوں نے کہا کہ اب نواز شریف واپس نہیں آ رہے تو پنجاب حکومت کو اس سلسلہ میں شہباز شریف کو نااہل قرار دینے کیلئے عدالت میں درخواست دینی چاہیے۔