اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کو بلاول کے فلور آف دی ہائوس پر اس بیان کا نوٹس لینا چاہیئے جس میں انہوں نے کہا کہ اگر ہم چا ہتے تو اسی عدالت سے عمران خان کو نااہل کراسکتے تھے-
فرخ حبیب نے ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اسمبلی کے فلور پر بلاول زرداری نے یہ دھمکی دی ہے۔
فرخ حبیب نے بلاول کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کس حیثیت سے عدالتوں کو متنازعہ بنارہے ہو ؟ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ اس پر عدالت کو نوٹس لینا چاہیئے۔