عدالت نے سابق سیکرٹری خوراک پنجاب زمان وٹوکوشوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

141
عدالت نے سابق سیکرٹری خوراک پنجاب زمان وٹوکوشوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا
عدالت نے سابق سیکرٹری خوراک پنجاب زمان وٹوکوشوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

لاہور۔11ستمبر (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے سابق سیکرٹری خوراک پنجاب زمان وٹو کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی توہین عدالت کی درخواست پر سوموار کوسماعت کی ۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ زمان وٹو نے نجی چینل کو انٹرویو دیا جس میں عدالتی احکامات کی خلاف وزری کی گئی، زمان وٹو نے ہائیکورٹ کے معزز جج پر الزامات عائد کیے۔

وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ زمان وٹو نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا لہذا عدالت زمان وٹو کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے ۔عدالت نے زمان وٹو کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔ یاد رہے کہ دو روز قبل نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے چینی کے حوالے سے غلط اعداد وشمار پیش کرنے اور غلط بیانی پر عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنا دیا تھا اور ان کے خلاف وزیر اعلی معائنہ ٹیم کو انکوائری کا بھی حکم دیا ہے ۔