لاہور۔26فروری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے جیل میں اسیر پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے مخصوص نسشت پر کاغذات نامزدگی پر دستخط کے لیے دائر درخوست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔
جسٹس علی باقر نجفی نے عالیہ حمزہ کے شوہر حمزہ جمیل ملک کی درخواست پر سماعت کی۔ سوموار کو سماعت پر درخواست گزار کے وکیل نے درخواست واپس لینے کی استدعا کر دی اور عدالت کو آگاہ کیا کہ عالیہ حمزہ کے دستحط ہوگئے ہیں اس لئے درخواست واپس لینا چاہتے ہیں جس پر عدالت نے کیس نمٹا دیا ۔درخواست گزار کی طرف سے نصیر الدین ایڈووکیٹ پیش ہوئے تھے۔