صنعائ۔25 فروری (اے پی پی)جنوبی یمن میں گزشتہ روز کیے جانے والے دوہرے خود کش حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔ یمن میں مصروف انسانی حقوق تنظیموں کے مطابق دہشت گردوں نے عدن میں انسداد دہشت گردی کے ذمے دار دستوں کی ایک عمارت کو نشانہ بنایا۔ حملہ آوروں نے اس عمارت کے مرکزی دروازے پر خود کو دھماکوں سے اڑا دیا، جس کے بعد …
عدن کے خود کش حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 14 ہو گئی

مزید خبریں
صنعائ۔25 فروری (اے پی پی)جنوبی یمن میں گزشتہ روز کیے جانے والے دوہرے خود کش حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔ یمن میں مصروف انسانی حقوق تنظیموں کے مطابق دہشت گردوں نے عدن میں انسداد دہشت گردی کے ذمے دار دستوں کی ایک عمارت کو نشانہ بنایا۔ حملہ آوروں نے اس عمارت کے مرکزی دروازے پر خود کو دھماکوں سے اڑا دیا، جس کے بعد مزید 6 دہشت گرد عمارت میں داخل ہو گئے تھے۔ جوابی کارروائی میں ان تمام چھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ اس حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے۔








