31.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںعراقی صدر کی اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ ثانی کو بغداد میں...

عراقی صدر کی اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ ثانی کو بغداد میں 17 مئی کو ہونے والے عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت

- Advertisement -

عمان۔21اپریل (اے پی پی):عراق کے صدر عبداللطیف رشید نے اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ ثانی کو بغداد میں 17 مئی کو ہونے والے عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق اردن کے فرمانروا سے عراق کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ فواد حسین نے عمان میں ملاقات کی اور دعوت نامہ حوالے کیا۔

اردن کے فرمانروا نے ملاقات میں حالیہ علاقائی صورتحال کے پس منظر میں عرب یکجہتی اور عرب مقاصد کی حمایت کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے عرب سربراہی اجلاس کی کامیابی کی اردن کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

- Advertisement -

ملاقات میں اردن کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ایمن الصفدی بھی موجود تھے۔قبل ازیں ایمن الصفدی نے اردن پہنچنے پر عراق کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کا خیرمقدم کیا۔ اردنی اورعراقی وزرا نے دونوں ممالک کے تعلقات کو بڑھانے اور خطے کی حالیہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزرا نے عرب دنیا کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے، علاقائی استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششوں کو تقویت دینے اور تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584832

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں