عراق پاکستان کے ساتھ اپنے سفارتی اور تجارتی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، حامد عباس لفتہ

اسلام آباد ۔31اکتوبر (اے پی پی):پاکستان میں تعینات عراق کے سفیر حامد عباس لفتہ نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور صدر عثمان شوکت سے ملاقات کی۔ ان کے ہمراہ ایاد ایوب سعدی اور شہباز احمد بھی تھے۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر خالد فاروق قاضی، نائب صدر فہد برلاس، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران ، خواتین ممبران اور مختلف سیکٹرز سے وابستہ ممبران بھی موجود تھے۔ صدر چیمبر …

اسلام آباد ۔31اکتوبر (اے پی پی):پاکستان میں تعینات عراق کے سفیر حامد عباس لفتہ نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور صدر عثمان شوکت سے ملاقات کی۔ ان کے ہمراہ ایاد ایوب سعدی اور شہباز احمد بھی تھے۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر خالد فاروق قاضی، نائب صدر فہد برلاس، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران ، خواتین ممبران اور مختلف سیکٹرز سے وابستہ ممبران بھی موجود تھے۔

صدر چیمبر عثما ن شوکت نےچیمبر کی سرگرمیوں اور ریجن میں تجارتی مواقع بارے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا مجموعی حجم 240 ملین ڈالر کے قریب ہے، فارما، ٹیکسٹائل، فوڈ اور انرجی سیکٹر میں دوطرفہ تعاون کے مواقع موجود ہیں۔ اس موقع پر سفیر حامد عباس نے صدر چیمبر عثما ن شوکت اور چیمبر ممبران کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراق پاکستان کے ساتھ اپنے سفارتی اور تجارتی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ملک اور عوام کے آپس میں گہرے، تاریخی، مذہبی اور سفارتی تعقات موجود ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مستحکم ہوئے ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم استعداد سے بہت کم ہے۔ پاکستان سے ہر سال اڑھائی لاکھ افراد مختلف زیارت دیکھنے عراق آتے ہیں ، سیاحت خاص طور پر زیارات اربعین کے لیے پاکستان سے زائرین کی ایک بڑی تعداد نجف اور کربلا آتی ہے۔ پاکستانی مصنوعات کی کوالٹی بہت اچھی ہے، تاہم پاکستان کی بزنس کمیونٹی کی جانب سے اپنی مصنوعات کی مارکیٹنگ بہتر بنانے کی ضرورت ہے، سفیر نے کہا کہ نمائشوں میں شرکت اور کاروبار ی وفود کے لیے ویز ہ آفس راولپنڈی چیمبر کو زیادہ سے زیادہ سہولت دے گا۔\