عراق کا ترکیہ سے بجلی درآمد کرنے کا اعلان

بغداد ۔22جولائی (اے پی پی):عراق نے ترکیہ سے بجلی درآمد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ العربیہ اردو کے مطابق عراقی وزیرِ اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 115 کلومیٹر (71 میل) لمبی بجلی سپلائی لائن موصل کے مغرب میں السِکک پاور پلانٹ سے منسلک کر دی گئی ہے اور ترکیہ سے عراق کے شمالی صوبوں نینوی، صلاح الدین اور کرکوک کو 300 میگاواٹ بجلی …

بغداد ۔22جولائی (اے پی پی):عراق نے ترکیہ سے بجلی درآمد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ العربیہ اردو کے مطابق عراقی وزیرِ اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 115 کلومیٹر (71 میل) لمبی بجلی سپلائی لائن موصل کے مغرب میں السِکک پاور پلانٹ سے منسلک کر دی گئی ہے اور ترکیہ سے عراق کے شمالی صوبوں نینوی، صلاح الدین اور کرکوک کو 300 میگاواٹ بجلی فراہم کرے گی۔

وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے کہا کہ نئی لائن عراق کو ہمسایہ ممالک سے ملانے کے لیے ایک سٹریٹجک قدم ہے۔وزارتِ بجلی کے ترجمان احمد موسیٰ نےبتایا کہ لائن نےکام کرنا شروع کر دیا ہے۔