اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے عرب جمہوریہ مصر کے سفیر طارق محمد داہروگ نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا
۔پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق مصر کے سفیر طارق محمد داہروگ نے پیشہ ورانہ مہارت اور ایوی ایشن انڈسٹری میں خود انحصاری کی طرف گامزن پاک فضائیہ کی تعریف کی۔
اس موقع پر ایئر چیف نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ قائم ہے جو دونوں فضائی افواج کے مابین مضبوط روابط کا مظہر ہے۔ سربراہ پاک فضائیہ نے دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان پہلے سے استوار پائیدار تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔