عرفان صدیقی کا مظہر کلیم کی وفات پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے نامور قانون دان، لکھاری اورعمران سیریز کے خالق مظہر کلیم کی وفات پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں عرفان صدیقی نے کہاکہ مظہر کلیم کی علمی وادبی کاوشوں کوتادیر یاد رکھاجائے گا۔ وہ ایک کامیاب قانون دان تھے لیکن جاسوسی ناول ان …

اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے نامور قانون دان، لکھاری اورعمران سیریز کے خالق مظہر کلیم کی وفات پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں عرفان صدیقی نے کہاکہ مظہر کلیم کی علمی وادبی کاوشوں کوتادیر یاد رکھاجائے گا۔ وہ ایک کامیاب قانون دان تھے لیکن جاسوسی ناول ان کی پہچان بن گئے اور انہیں شہرت کی بلندیوں سے ہمکنار کیا۔ سرائیکی پروگرام کی صورت میں ریڈیو سے بھی ان کی وابستگی رہی۔

مزید خبریں