27.1 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںعرفان صدیقی کی اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ہدایات

عرفان صدیقی کی اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ہدایات

- Advertisement -

اردو بطور دفتری زبان نفاذ کے لئے وزیراعظم کی ہدایات پر عمل ، وزارتوں سے تفصیلات حاصل کرنے کا فیصلہ
صوبائی حکومتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے، قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن دفتری کام اور مراسلات کے لئے اردو کو ترجیح دے
مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کی اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ہدایات
اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کی زیر صدارت اردو کے بطور دفتری زبان نفاذ کے حوالہ سے پیر کو اجلاس ہوا۔ وزارت قومی تاریخ و ادبی ورثہ میں منعقدہ اجلاس میں نفاذ اردو کے حوالہ سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ عرفان صدیقی نے وزارت کے اعلیٰ افسران، اکادمی ادبیات پاکستان اور مقتدرہ قومی زبان کو ہدایت کی کہ اردو کے بطور دفتری زبان نفاذ کےلئے فوری طور پر ٹھوس منصوبہ بندی کی جائے اور اس سلسلہ میں تمام وزارتوں اور دیگر سرکاری محکموں کو فوری سہولیات فراہم کی جائیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=509

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں