عصمت دری اور بلیک میلنگ کے سات ملزمان کو شکنجے میں لانے والی ایس ایچ او مریم فیض نے میرا سرفخر سے بلند کردیا،والدہ صائمہ ملک کی گفتگو

139
عصمت دری اور بلیک میلنگ کے سات ملزمان کو شکنجے میں لانے والی ایس ایچ او مریم فیض نے میرا سرفخر سے بلند کردیا،والدہ صائمہ ملک کی گفتگو

ملتان۔ 11 مئی (اے پی پی):نامورمصنفہ اورخواتین کے حقوق کی علمبردارصائمہ ملک کی صاحبزادی ایس ایچ اوخواتین پولیس اسٹیشن ملتان سب انسپکٹرمریم فیض بچہ نے گزشتہ ہفتے کے دوران پیش آنے والے عصمت دری اور بلیک میلنگ کے دو واقعات میں ملوث سات ملزمان کا چوبیس گھنٹوں سے بھی کم وقت میں سراغ لگا کرگرفتارکیا۔

ہفتہ کو خواتین کے مسائل پر بلا جھجک اورکمال مہارت سے لکھنے والی مصنفہ صائمہ ملک نے اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میری بیٹی نے میرے نقشے قدم پر چلتے ہوئے میرا سرفخر سے بلند کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم فیض بچہ نے خواتین کے ساتھ معاشرے میں ہونے والے امتیازی سلوک کے خلاف میری تحریروں سے متاثرہوکرپولیس میں شمولیت اختیارکی اورخواتین کی داد رسی کو اپنا مشن بنا لیا۔صائمہ ملک نے کہا کہ میری بیٹی خواتین کے حقوق کے تحفظ اورانہیں انصاف دلوانے اور محکمہ پولیس کا نام روشن کرنے میں اپنا بھرپورکردارادا کرے گی۔