اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے عظیم باکسر محمد علی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اعتقادات مادی نظریات سے بالاتر ہوکر اس پختہ یقین پر مبنی تھے کہ جانوروں کے برعکس انسانوں کے وجود کا ایک اعلی مقصد ہے،ان کی طاقت اور حوصلہ آج بھی پوری دنیا کے لوگوں کے لئے مشعلِ راہ ہے۔اتوار کو سماجی رابطے کی …
عظیم باکسر محمد علی کے اعتقادات مادی نظریات سے بالاتر ہوکر اس پختہ یقین پر مبنی تھے کہ جانوروں کے برعکس انسانوں کے وجود کا ایک اعلی مقصد ہے، وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے عظیم باکسر محمد علی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اعتقادات مادی نظریات سے بالاتر ہوکر اس پختہ یقین پر مبنی تھے کہ جانوروں کے برعکس انسانوں کے وجود کا ایک اعلی مقصد ہے،ان کی طاقت اور حوصلہ آج بھی پوری دنیا کے لوگوں کے لئے مشعلِ راہ ہے۔اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ محمد علی ایک عظیم کھلاڑی تھے ، نہ صرف اس لئے کہ وہ باصلاحیت ، ذہین اور باہمت انسان تھے ، بلکہ اس لئے کہ ان کے اعتقادات مادی نظریات سے بالاتر ہوکر اس پختہ اعتقاد پر مبنی تھے کہ جانوروں کے برعکس انسانوں کے وجود کا ایک اعلی مقصد ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ تمام تر مشکلات کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے اعتقاد پر پورا اترتے ہوئے انہوں نے اپنی کھیل کی زندگی کے بہترین سالوں اور منافع بخش آمدنی کی قربانی دی۔ان کی طاقت اور ہمت آج بھی پوری دنیا کے لوگوں کے لئے مشعلِ راہ ہے۔وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں ایک ریڈیو ریکارڈنگ بھی شیئر کی ہے جس میں محمد علی کی پیشہ وارانہ زندگی اور ٹی وی انٹرویوز کے دوران مختلف مواقع پر بیان کئے گئے ان کی زندگی کے مختلف پہلوﺅں کو اجاگر کیا گیا ہے، محمد علی امریکہ کے عظیم باکسر مخیر شخصیت اور سماجی کارکن تھے ۔ انہوں نے 1960ءمیں اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور 1964ءمیں عالمی ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپیئن کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے 1970ءکی دہائی میں دو بار سے زائد ہیوی ویٹ ٹائٹل دوبارہ حاصل کیا اور جو فریزیئر اور جارج فورمین کے خلاف کامیابیاں حاصل کیں۔1984ءمیں انہیں پارکنسن کا عارضہ لاحق ہوا۔ اپنے خیراتی کاموں کے دوران محمد علی نے 2005 ءمیں امریکہ کا صدارتی میڈل برائے آزادی بھی حاصل کیا۔








