استنبول ۔ 11 اپریل (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیّب اردوان کا کہنا ہے کہ شامی علاقے کی حوالگی کے وقت کا تعین روسی وزیر خارجہ نہیں بلکہ ترکی کرے گا۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق صدرِ ترکی نے آق پارٹی کے پارلیمانی گروپ سے خطاب کے بعد اخباری نمائندوں کو بتایا کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا عفرین کے متعلق مو¿قف غلط ہے، ہم عفرین کو …
عفرین کو حقیقی مکینوں کے سپرد کرنے کا فیصلہ ترکی کرے گا، صدر اردوان

مزید خبریں
استنبول ۔ 11 اپریل (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیّب اردوان کا کہنا ہے کہ شامی علاقے کی حوالگی کے وقت کا تعین روسی وزیر خارجہ نہیں بلکہ ترکی کرے گا۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق صدرِ ترکی نے آق پارٹی کے پارلیمانی گروپ سے خطاب کے بعد اخباری نمائندوں کو بتایا کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا عفرین کے متعلق مو¿قف غلط ہے، ہم عفرین کو عفرین کے حقیقی مکینوں کے حوالے کر دیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کل ایک اعلان میں کہا تھا کہ روس، عفرین کو شامی انتظامیہ کے حوالے کیے جانے کی توقع رکھتا ہے۔







