اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کورونا وائرس کی عالمگیر وبا سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظرشہریوںکے مفاد کو یقینی بنانے کے لئے علماءاور مشائخ پر زور دیا ہے کہ وقتی طور پر تمام مذہبی اجتماعات کو مو¿خر کیا جائے۔ پیر کو اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نماز جمعہ کے اجتماعات کو مختصر رکھا جائے اور بچوں اور عمر رسیدہ افراد کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے مساجد میں نہیں آنا چاہےے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مو¿ثر اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس حوالے سے خوفزدہ ہونے اور گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور مسلمان ہمیں اللہ رب العزت کے حضور رجوع کرنا چاہیے اور دعا کرنی چاہیے کہ اس مصیبت اور ابتلاءسے ہمیں محفوظ رکھے۔ انہوں نے کہا کہ علاج معالجہ نبی پاک ﷺ کی سنت ہے۔