اسلام آباد ۔ 17ستمبر(اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ علاقائی ترقی کے لئے پاکستان اور چین کے درمیان تعاون مستقبل میں مزید مضبوط ہو گا۔ یہ بات انہوں نے پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ سے جمعرات کو یہاں ملاقات میں کہی۔ ملاقات میں پاکستان اور چین کے دورمیان باہمی دلچسپی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال …
علاقائی ترقی کے لئے پاکستان اور چین کے درمیان تعاون مستقبل میں مزید مضبوط ہو گا وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی چین کے سفیر یاﺅ جنگ سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17ستمبر(اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ علاقائی ترقی کے لئے پاکستان اور چین کے درمیان تعاون مستقبل میں مزید مضبوط ہو گا۔ یہ بات انہوں نے پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ سے جمعرات کو یہاں ملاقات میں کہی۔ ملاقات میں پاکستان اور چین کے دورمیان باہمی دلچسپی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے چینی سفیر کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور چین دوست اور برادر ملک ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں مثالی تعلقات اور تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی ترقی کے لئے دونوں ممالک کے درمیان تعاون مستقبل میں مزید مضبوط ہو گا۔







