استنبول ۔ 17 جنوری (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیّب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی شمالی شام میں دہشت گردوں کے اڈوں کو قلیل عرصے کے اندر نیست و نابود کر دے گا، علاقے میں شدت پسندوں کو راہداری کے قیام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق استنبول میں اپنی پارٹی کے پارلیمانی گروپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے امریکہ کی …
علاقے میں دہشت گرد راہ داری کے قیام کی اجازت نہیں دی جائے گی، ترک صدر

مزید خبریں
استنبول ۔ 17 جنوری (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیّب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی شمالی شام میں دہشت گردوں کے اڈوں کو قلیل عرصے کے اندر نیست و نابود کر دے گا، علاقے میں شدت پسندوں کو راہداری کے قیام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق استنبول میں اپنی پارٹی کے پارلیمانی گروپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے امریکہ کی جانب سے شمالی شام میں علیحدگی پسند تنظیم ”پی کے کے“ کی شاخ ”پی وائے ڈی“ کے ہمراہ دہشت گرد فورس قائم کیے جانے کی کارروائیوں پر ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس علاقے میں دہشت گرد راہ داری قائم کیے جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ صدر اردوان نے کہا کہ ہم نے گذشتہ دنوں عراق میں چلی جانے و الی چال کو ناکام بنا دیاہے، شام میں اسی قسم کی چال پر فرات ڈھال آپریشن کے ذریعے کاری ضرب لگائی ہے۔








