علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں اساتذہ کی تربیت کے لئے 4روزہ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ورکشاپ

149
اوپن یونیورسٹی کا کانوکیشن 31 جنوری کو جناح کنونشن سینٹرمیں منعقد ہوگا
اوپن یونیورسٹی کا کانوکیشن 31 جنوری کو جناح کنونشن سینٹرمیں منعقد ہوگا

اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود معیار تعلیم کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اساتذہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے مختلف اقدامات کر رہے ہیں،اس حوالے سے اقدامات کے تسلسل میں اساتذہ کے لئے 4 روزہ بین الاقوامی صلاحیت سازی ورکشاپ گزشتہ روز شروع ہوئی۔ورکشاپ کے پہلے دن ریسورس پرسن،البرٹا یونیورسٹی کینیڈا کے امیرٹس پروفیسر ڈاکٹر ٹوہ سوی ہین نے کینیڈا سے آن لائن ‘عالمی شہریت کی تعلیم’ پر اپنا مقالہ پیش کیا۔

ورکشاپ کا اہتمام ڈیپارٹمنٹ آف ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن اینڈ ایلمینٹری ٹیچر ایجوکیشن نے آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے تعاون سے کیا ہے۔ریسورس پرسن نے خوف اور نفرت پر قابو پانے، عدم تشددکے حل کو اپنانے اور دنیا میں امن کے قیام کے لئے شہریت کی تعلیم کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے جی سی ای ڈی پروگرامز کی فراہمی کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے، امن اور تنازعات کے حل کی تعلیم دینے پر تفصیل سے بات کی۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم برائے امن اور انسانی حقوق پر عالمی اتفاق رائے کاایک ہونا ضروری ہے۔انہوں نے یونیسکو کے فیوچر آف ایجوکیشن انیشی ایٹو میں ٹرانسفارمیٹو ایجوکیشن کے کردار پر بھی بات کی۔انہوں نے کہا کہ سماجی ترقی کے لئے تمام جہتوں میں فعال اور ذمہ داری سے مقامی، قومی اورعالمی سطح پر حصہ لینے کے لئے اقدار، رویے، علم، صلاحیتیں اور مہارتوں کی خوبیوں سے آراستہ شہریوں کو تیار کریں۔ورکشاپ کی اختتامی تقریب جمعہ 22ستمبر کو ہوگی۔