اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بورڈ آف ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ (بَسَر) کا 75واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں فیکلٹی آف ایجوکیشن، فیکلٹی آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومینیٹیز اور فیکلٹی آف سائنسز سے تعلق رکھنے والے پی ایچ ڈی کے 12 اور ایم فل کے 87 ریسرچ سکالرز نے اپنے تحقیقی مکالوں کا دفاع کیا۔ اجلاس کے دوران تحقیقی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لئے …
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بورڈ آف ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ کا 75واں اجلاس، پی ایچ ڈی کے 12 اور ایم فل کے 87 سکالرز نے تحقیقی مکالوں کا دفاع کیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بورڈ آف ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ (بَسَر) کا 75واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں فیکلٹی آف ایجوکیشن، فیکلٹی آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومینیٹیز اور فیکلٹی آف سائنسز سے تعلق رکھنے والے پی ایچ ڈی کے 12 اور ایم فل کے 87 ریسرچ سکالرز نے اپنے تحقیقی مکالوں کا دفاع کیا۔ اجلاس کے دوران تحقیقی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لئے بعض ریسرچ سکالرز کے تحقیقی مکالوں کو نظرِ ثانی کی ہدایات کے ساتھ واپس کر دیا گیا۔
اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کی جبکہ اجلاس کا ایجنڈا ڈائریکٹر بورڈ آف ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر ارشاد احمد ارشد نے پیش کیا۔اجلاس میں بیرونی ماہرین کی حیثیت سے راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیلہ کمال سمیت نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی، پنجاب یونیورسٹی اور دیگر نامور جامعات کے پروفیسرز نے بطور ماہرین شرکت کی۔
ماہرین نے پیش کئے گئے تحقیقی مکالوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور انہیں مزید مؤثر اور معیاری بنانے کے لئے قیمتی آرا اور تجاویز پیش کیں۔وائس چانسلر نے ہدایت کی کہ ڈاکٹرل سائنپسز کمیٹی (ڈی ایس سی ) بورڈ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ (بَسَر) کے اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کرنے سے قبل تحقیقی مکالوں کے معیار، جامعیت اور علمی پہلوؤں کی مکمل اور باریک بینی سے جانچ پڑتال کو یقینی بنائے۔
انہوں نے ریسرچ سکالرز کو بھی ہدایت کی کہ ڈاکٹرل سائنپسز کمیٹی سے منظوری حاصل ہونے کے بعد اپنے تحقیقی پروپوزلز میں کسی قسم کی غیر مجاز تبدیلی نہ کریں تاکہ تحقیقی عمل میں تسلسل، شفافیت اور معیار برقرار رکھا جا سکے۔ اس موقع پر یونیورسٹی کی مختلف فیکلٹیز کے ڈینز، سینئر اساتذہ اور متعلقہ شعبوں کے ماہرین کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے تحقیقی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی تحقیق، جدت اور علمی ترقی کے فروغ کے لئے اپنے وژن پر پوری طرح کاربند رہے گی۔








