علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 اپریل ہے، ترجمان

Allama Iqbal Open University
Allama Iqbal Open University

لاہور۔13اپریل (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں مختلف پروگراموں کے لیے داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 اپریل ہے- ترجمان علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر امان اللہ ملک کے بیان کے مطابق یونیورسٹی میں سمسٹربہار2024 فیزII کے داخلے میں بی ایس (2سالہ، اڑھائی سالہ اور4سالہ)، ایسو سی ایٹ ڈگری(بی اے)، ٹیچر ٹریننگ پروگرام (2سالہ، اڑھائی سالہ اور4سالہ)، بی بی اے پروگرام، پوسٹ گریجوایٹ ڈپلومہ بشمول سرٹیفیکٹ کورسز میں داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 15اپریل مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ اگلے سمسٹر کے لیے بذریعہ CMS انرولمنٹ 22اپریل تک کر وا سکتے ہیں۔