علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں کلاسز کا آغاز کردیا گیا

231
Allama Iqbal Open University

ڈیرہ غازی خان۔ 28 جنوری (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس ڈیرہ غازی کے ڈائریکٹر قیصر عباس کاظمی نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2024 میں ڈیرہ غازی خان کیمپس میں بی ایس کمپیوٹر سائنس،ریاضی،شماریات اور انسٹرکشنل ڈیزائن اور ٹیکنالوجی کی ریگولر کلاسز کا آغاز کر دیا گیاہے۔

اس حوالے سے پی ایچ ڈی، ایم فل اور بی ایس پروگرامز میں داخلے کی آخری تاریخ 15 فروری ہے جب کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں داخلے کی آخری تاریخ 20 فروری ہے۔انہوں نے کہا کہ بی ایس پروگرامز کے داخلے آن لائن جب کہ میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے آن لائن کے ساتھ پروسپیکٹس کے ذریعے بھی بھیجے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیرہ غازی خان جیسے پسماندہ علاقے میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی طرف سے بی ایس پروگرامز کی ریگولر کلاسز کا اجراء کسی نعمت سے کم نہیں۔ مزید برآں یونیورسٹی یتیم،غریب،نادار،شہداء کے بچوں اور معذور افراد کو تعلیم حاصل کرنے میں مالی معاونت بھی فراہم کرتی ہے۔ بی اے/اے ڈی پی اور بی ایڈ کے داخلے بھی یکم مارچ سے شروع ہوں گے۔